ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقتدار میں آنے پر جموں و کشمیر سے دفعہ 370کو ہٹا دیا جائے گا:امت شاہ

اقتدار میں آنے پر جموں و کشمیر سے دفعہ 370کو ہٹا دیا جائے گا:امت شاہ

Sat, 27 Apr 2019 21:45:50    S.O. News Service

پلامو، 27 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی صدر امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ اگر بھگوا پارٹی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹا دے گی۔شاہ نے جھارکھنڈ کے پلامو ضلع میں ایک جلسہ عام میں کہاکہ اگر آپ نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنائیں گے تو ہم آرٹیکل 370 ہٹا دیں گے۔شاہ نے کہا کہ کانگریس قیادت یو پی اے حکومت کے دوران پاکستان کے دہشت گرد گروپ ہندوستان کو مسلسل نشانہ بناتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جوانوں کا سر بھی قلم کر دیا جاتا تھا۔بی جے پی صدر نے کہاکہ ہم قوم کی حفاظت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتے،پاکستان ہندوستان سے کشمیر کو الگ کرنا چاہتا ہے،ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔پاکستان سے گولی آئے گی تو یہاں سے گولہ جائے گا۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ کی کشمیر کے لئے الگ وزیر اعظم کی مانگ والے تبصرہ پر شدید حملہ بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔شاہ نے لوگوں سے پوچھاکہ کیا ایک ملک میں دو وزیر اعظم ہونے چاہئے؟۔ بی جے پی نے ملک کو مودی دیا اور اس کے بعد سے ملک کی سلامتی مضبوط ہوئی ہے۔شاہ نے کہاکہ جب ملک 26 فروری کے بالاکوٹ فضائی حملے کے بعد مٹھائی بانٹ کر خوشی منا رہا تھا تب کانگریس اور پاکستان میں ماتمی لباس چھایا ہوا تھا۔ انہوں نے کانگریس لیڈر سیم پترودا کے اس بیان کو بھی مضحکہ خیز بتایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کچھ لڑکوں نے غلطی کی تھی اور بم گرائے اور بات چیت کرنے کی وکالت کی تھی۔


Share: